اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرول سبسڈی سکیم، لاہور کے پٹرول پمپس پر آگاہی بینرز آویزاں

16 Sep 2026
16 Sep 2026

(لاہور نیوز) پٹرول سبسڈی سکیم کے حوالے سے شہر بھر کے پٹرول پمپس پر آگاہی بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں، جبکہ سکیم پر لاہور میں کل سے عملدرآمد شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سبسڈی سکیم کیلئے شہریوں سے ایس ایم ایس کے ذریعے گاڑی کی معلومات اور شناختی کارڈ نمبر طلب کیا جائے گا، 2006 سے پہلے رجسٹرڈ گاڑیاں سبسڈی کیلئے اہل نہیں ہوں گی، جبکہ 800 سی سی سے بڑی گاڑیوں کو بھی سبسڈی نہیں ملے گی۔

اسی طرح 2011 سے پہلے رجسٹرڈ موٹرسائیکلوں اور رکشوں کو بھی سکیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، موٹرسائیکل اور رکشہ مالکان کو ماہانہ 20 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف دیا جائے گا، جبکہ گاڑی مالکان کیلئے ماہانہ 30 لٹر پٹرول پر 100 روپے فی لٹر ریلیف مقرر کیا گیا ہے۔

حکام کی جانب سے شہریوں کو سکیم کے طریقہ کار اور اہلیت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کیلئے پٹرول پمپس پر بینرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے