(لاہور نیوز) ساندہ میں سکوٹی سوار لڑکی کے دو قیمتی موبائل فون مبینہ طور پر چوری ہوگئے، دو مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کے خاتون کا تعاقب کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔
فوٹیج کے مطابق متاثرہ لڑکی ایک کمسن بچی کے ہمراہ سکوٹی پر جا رہی تھی، نیشنل ٹاؤن کے قریب دو نامعلوم ملزمان اس کے تعاقب میں لگ گئے۔
ملزمان کافی دیر تک لڑکی کا پیچھا کرتے رہے، موقع ملتے ہی ملزمان اسکوٹی کے قریب سے گزرے اور مبینہ طور پر اسکوٹی کے کنسول میں رکھے دو قیمتی موبائل فون نکال کر فرار ہوگئے۔
چوری ہونے والے موبائل فون کی قیمت 3 لاکھ کے قریب تھی، واردات کے بعد نامعلوم ملزمان موبائل فون لے کر موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں نامعلوم ملزمان کو مبینہ طور پر متاثرہ لڑکی کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
متاثرہ خاتون نے مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست جمع کروا دی۔
