اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈی آئی جی کا کی بروقت دادرسی نہ کرنے پر 3 ایس ایچ اوز کی سروس ضبطگی کا حکم

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہریوں کی بروقت دادرسی نہ کرنے پر 3 ایس ایچ اوز کی سرزنش، ایس ایچ اوز موچی گیٹ، سندر اور ایس ایچ او مناواں کی سروس ضبطگی کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈی آئی جی نے پیر کی جانب سے مرید کے خلاف ڈیڑھ کروڑ روپے کے فراڈ کی شکایت پر متعلقہ افسران کو کارروائی کی ہدایت کی۔

لین دین فراڈ، کرایہ داری اور گروی کے تنازعات پر شہریوں کی شکایات، وراثتی جائیداد کی تقسیم اور باہمی جھگڑوں کی شکایات بھی کھلی کچہری میں زیرِ سماعت آئیں، جس پر فوری کارروائی اور میرٹ پر داد رسی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز  نے کہا کہ شکایات میں تاخیر یا غفلت پر متعلقہ افسران کا احتساب ہو گا، شہریوں کی براہِ راست شنوائی کیلئے ہفتے کے 6 روز دفتر میں کھلی کچہری لگاتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتوار کو دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر شہریوں کی شکایات اور تجاویز سنتا ہوں تاہم عوامی شکایات کے بروقت ازالے سے پولیس اور شہریوں کا اعتماد مزید مضبوط ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے