اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

تھانوں میں کرپشن: خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر سمیت تھانوں کی مختلف جگہوں پر نصب کرنے کا فیصلہ

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہر کے تھانوں میں خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکام کے مطابق ڈیوائسز کے ذریعے ویڈیو کے ساتھ آڈیو بھی ریکارڈ کی جائے گی۔

خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز ایس ایچ او، محرر، فرنٹ ڈیسک اور تھانوں کے صحن سمیت اہم مقامات پر نصب کی جائیں گی، جن کے ذریعے تھانوں کے اہم حصوں کی نگرانی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق پولیس اہلکاروں اور سائلین کے درمیان ہونے والی گفتگو بھی ریکارڈ کا حصہ بن سکے گی، خفیہ ریکارڈنگ کا مقصد تھانوں میں کرپشن اور شہریوں سے بدسلوکی کی روک تھام کے ساتھ ساتھ پولیس کے رویوں کی مؤثر مانیٹرنگ کرنا ہے۔

ریکارڈنگ کو شہریوں کی شکایات کے ازالے اور نگرانی و احتساب کے عمل میں بطور ذریعہ استعمال کیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے تھانوں میں شفافیت اور احتساب کا نظام مزید مضبوط بنایا جا سکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے