اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم: پنجاب حکومت نے اہلیت کا نیا فارمولا تیار کر لیا

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ’’اپنا کھیت، اپنا روزگار‘‘ سکیم کی شرائط میں اہم ترمیم کی ہے، جس کے تحت غربت سکور سے محروم 31 ہزار 505 درخواست گزاروں کو بھی اہل قرار دینے کیلئے نیا طریقہ کار تیار کرلیا گیا ہے۔ غربت سکور دستیاب نہ ہونے کے باعث مستحق بے زمین افراد کے سکیم سے محروم رہ جانے کا خدشہ تھا۔

دستاویزات کے مطابق سکیم کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 71 ہزار 15 درخواستیں موصول ہوئیں۔ ان میں سے 2 لاکھ 10 ہزار 777 درخواست گزاروں کا ریکارڈ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری (PSER) جبکہ مزید 28 ہزار 740 افراد کا ریکارڈ نیشنل سوشیو اکنامک رجسٹری (NSER) میں دستیاب پایا گیا۔ یوں مجموعی طور پر 2 لاکھ 39 ہزار 510 درخواست گزاروں کا غربت سکور دستیاب ہے، جبکہ 31 ہزار 505 درخواست گزار ایسے ہیں جن کا سکور کسی بھی رجسٹری میں موجود نہیں۔

بورڈ آف ریونیو نے باقی درخواست گزاروں کیلئے ذاتی معاشی جائزے کا فارم تیار کرلیا ہے۔ مجوزہ طریقہ کار کے تحت PSER یا NSER میں 32 یا اس سے کم غربت سکور رکھنے والے درخواست گزار اہل ہوں گے، جبکہ فیلڈ سروے میں 23 یا اس سے کم نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اہل قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ خزانہ نے ذاتی معاشی جائزے کے عمل کی شفافیت اور نگرانی پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے سروے کرنے والی اتھارٹی اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا طریقہ واضح کرنے کی ہدایت کی تھی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنرز کی نگرانی میں فیلڈ ٹیموں نے درخواست گزاروں کا سروے مکمل کیا اور معلومات کی ضلعی سطح پر جانچ پڑتال کی گئی۔

بورڈ آف ریونیو کے مطابق ذاتی معاشی جائزے کا فارم پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کی مشاورت سے تیار کیا گیا۔ بورڈ آف ریونیو کی وضاحت کے بعد محکمہ خزانہ نے مجوزہ ترمیم کی توثیق بھی کردی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے