14 Sep 2026
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 243 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے جس میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 305 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 305 زخمی ہوئے، جن میں سے 109 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیے گئے جبکہ 196 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
