اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کسی جماعت کو بھی پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائیگی: رانا ثناء اللہ

15 Sep 2026
15 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر جماعت کو پرامن احتجاج کی اجازت ہے تاہم کسی صورت پرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پروگرام ’’دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پسِ پردہ رابطے جاری ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دو مقاصد ہیں، جن میں پہلا بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا اور دوسرا حکومت گرانا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی اپنی تقاریر میں کہہ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کرائے بغیر واپس نہیں آئیں گے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی اسلام آباد کی جانب مارچ کی باتیں کر رہے ہیں، تاہم پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، تشدد کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

صوبوں کی بحث سے متعلق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جب معاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تو اس وقت حکومت اپنا موقف دے گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ نہیں کرنا، فیصلہ پارلیمنٹ نے کرنا ہے، ریفرنڈم کا اختیار پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کو حاصل ہے، جب تک پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث نہیں ہوتی، اس وقت تک کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے