اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لانگ مارچ میں حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو خود ذمہ دار ہو گی، حافظ نعیم الرحمان

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ لانگ مارچ میں حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو خود ذمہ دار ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ حکومت کے ساتھ پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خاتمے سمیت دیگر عوامی مطالبات پر مذاکرات جاری ہیں، تاہم احتجاج اور دھرنے بھی جاری رہیں گے، اگر حکومت نے ریلیف پیکیج دے دیا ہے تو مذاکرات کیلئے وقت مانگا ہے، لیکن حکومت کا یہ کہنا کہ لیوی ٹیکس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، قابل قبول جواب نہیں، لیوی ٹیکس ہر صورت ختم کرنا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت کے پاس بینکوں کے سود کے ریٹ کم کرنے کا بھی کوئی جواب نہیں، سود کی شرح کم ہونے سے مہنگائی بڑھنے کا حکومتی جواز درست نہیں، کیونکہ حکومت خود کہتی تھی کہ مہنگائی 38 فیصد تھی اور سود کم ہونے سے مہنگائی کم ہوئی تو یہ جواز ختم ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سود مکمل ختم کرنا ہو گا، جبکہ سود کی شرح میں 3 فیصد کمی سے حکومت کو 1700 ارب روپے کا فائدہ ہو سکتا ہے، حکومت نے 500 ارب روپے بچائے ہیں تو اس رقم سے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان  نے ریفائنریوں اور آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے حوالے سے بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ریفائنریز میں بے ضابطگیاں ہو رہی ہیں اور بیرون ملک و اندرون ملک آئل کے ریٹس یکساں کر دیئے گئے ہیں، بائیکو ریفائنری جو حکومت کی نادہندہ ہے، اسے حکومت کیوں سپورٹ کر رہی ہے، نیشنل پاکستان ریفائنریز اور آئل کمپنیوں کے معاملات کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت بینکوں، آئی پی پیز، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آٹا، چینی مافیا کے مفادات کا تحفظ کرے گی تو اس کا بوجھ عوام پر آئے گا، حکومت کی گورننس بدترین ہے اور عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات تو ہو رہے ہیں لیکن دھرنے جاری رہیں گے، اگر حکومت  نے مطالبات نہ مانے تو احتجاج کا دائرہ مزید بڑھے گا، دھرنے 40 شہروں تک پہنچ چکے ہیں، جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے خراب حالات کے باوجود بھی احتجاج جاری ہے، جماعت اسلامی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی اور عوام کو ریلیف دلوا کر دم  لے گی، 20 ستمبر کو اسلام آباد میں دھرنا ہو گا، تاہم اگر حکومت نے لانگ مارچ میں رکاوٹ ڈالی تو اس کی ذمہ دار خود حکومت ہو گی۔

حافظ نعیم الرحمن  نے کہا کہ جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کی امید بن چکی ہے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج جاری رکھے گی، جماعت اسلامی حکومت میں نہیں بلکہ عوامی مطالبات کیلئے احتجاج کر رہی ہے، تاہم پی ٹی آئی کے لوگ لیوی ٹیکس کے معاملے پر ان کے ساتھ مل گئے ہیں، جماعت اسلامی نے ہمیشہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو آئینی و قانونی طور پر احتجاج کا حق دینے کی حمایت کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کے احتجاج کی حمایت کی اور پی ٹی آئی نے بھی جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت کی، پیپلز پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی لیوی ٹیکس کے خلاف ان کے ساتھ ہے اور ممکن ہے اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے رابطہ بھی ہو۔

حافظ نعیم الرحمان  نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی مذاکراتی ٹیم سے اچھی ملاقات ہوئی، تاہم جماعت اسلامی عوامی مسائل پر حکومت کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی، جو بھی عوامی مسائل پر مذاکرات کرنا چاہے گا، جماعت اسلامی بات کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے