اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں 70 ہزار 422 کیو آر پینک بٹن چسپاں

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں کیو آر پینک بٹن لگانے کا عمل جاری ہے۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق اب تک 70 ہزار 422 رکشوں، رائیڈ ہیلنگ سروسز کیبز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن آویزاں کیے جاچکے ہیں۔ شہر کے 45 مختلف مقامات پر ٹریفک ٹیمیں کیو آر پینک بٹن نصب کر رہی ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ عوامی تحفظ کے پیش نظر پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے۔ خواتین ہراسانی یا کسی ہنگامی صورتحال کی صورت میں کیو آر پینک کوڈ کے ذریعے فوری مدد حاصل کرسکتی ہیں۔

 

 

 

کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کے لیے ہر ٹریفک سیکٹر میں ٹیم موجود ہے جبکہ رکشوں میں بٹن لگانے کے لیے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں، سی ٹی او لاہور کے مطابق مختلف رکشہ یونینز کے مطالبے پر شہر میں مزید 4 لائسنس سینٹرز بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے