اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کیخلاف جماعت اسلامی کا اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خلاف احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دیتے ہوئے 20 ستمبر کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی  نے اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریوں کیلئے باقاعدہ پلان مرتب کرنا شروع کر دیا ہے اور انتظامات کیلئے 10 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، کمیٹیاں لانگ مارچ کے انتظامات، مقام کے تعین، کارکنان کیلئے ٹرانسپورٹ اور عہدیداروں کی ذمہ داریاں طے کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹیاں ملک کے مختلف صوبوں سے اسلام آباد آنے والے کارکنان کے روٹس بھی طے کریں گی، اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس سمیت مزید دو مقامات پر لانگ مارچ کے اجتماع کے حوالے سے مشاورت جاری ہے۔

جماعت اسلامی کی جانب سے ملک بھر سے کارکنان کو راولپنڈی پہنچنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں، جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں جاری دھرنے معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق ہر تحصیل اور ضلع کی سطح پر ذمہ داران کو زیادہ سے زیادہ کارکنان لانگ مارچ میں لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ حکومت جب تک پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس ختم نہیں کرتی، احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے