اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 454.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مون سون کے آخری سپیل کی انٹری، 17 ستمبر تک بارشوں کا امکان

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) مون سون کا آخری سپیل ملک میں داخل ہو گیا، جس کے باعث آج سے 17 ستمبر تک ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج بارش کے 30 فیصد امکانات ہیں، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد تک پہنچ گیا، جبکہ ہوا کی رفتار 8 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 12ویں نمبر پر آ گیا، شہر میں سموگ کی اوسط شرح 107 ریکارڈ کی گئی، علامہ اقبال ٹاؤن میں ایئر کوالٹی انڈیکس 124 جبکہ برکی روڈ کے علاقے میں 127 ریکارڈ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے