اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس سی پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 14 ملزمان گرفتار

14 Sep 2026
14 Sep 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس سی پولیس نے جرائم پیشہ اور اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ 14 اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق گرفتار ملزمان میں عباس، امتیاز، ندیم، جواد اور راشد سمیت دیگر شامل ہیں، پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کو دورانِ پٹرولنگ، ناکہ بندی اور مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار اشتہاری ملزمان بوگس چیک، چوری اور دیگر جرائم کے مقدمات میں لاہور پولیس کو طویل عرصے سے مطلوب تھے، جبکہ بعض ملزمان گزشتہ 20 سال سے قانون کی گرفت سے باہر تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق شہر میں سکیورٹی کے حوالے سے کڑی نگرانی کا سلسلہ جاری ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جا رہی ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ لاہور پولیس اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے