اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سکولوں میں پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 18 ستمبر سے شروع ہوگی.پہلی ٹرم سکول بیسڈ اسیسمنٹ 30 ستمبر تک جاری رہے گی۔

سکول بیسڈ اسیسمنٹ کے لیے آئٹم بینک 14 ستمبر کو اپ لوڈ کیا جائے گا. سکول 14 سے 17 ستمبر تک آئی بی ایس سے امتحانی پیپرز تیار کریں گے. جماعت اول سے ہشتم تک پہلی ٹرم کے امتحانات سکولوں میں ہی ہوں گے۔

پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز ایس او پیز، سلیبس، پیپر پیٹرن اور ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیار ہوں گے. پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے پیپرز کی مارکنگ 18 ستمبر سے 4 اکتوبر تک ہو گی۔

سکولوں کو 4 اکتوبر تک طلبہ کے نتائج ایس آئی ایس پر اپ لوڈ کرنے کی ہدایت کر دی، پہلی ٹرم اسیسمنٹ کے بعد 5 اکتوبر کو والدین کو رپورٹ کارڈز دیے جائیں گے، 5 اکتوبر کو سکولوں میں والدین اور اساتذہ کی میٹنگ بھی ہوگی۔پنجاب بھر کے سکولوں میں پہلی ٹرم اسیسمنٹ کا یکساں شیڈول جاری کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے