(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ڈولفن سکواڈ نے ایک خطرناک ڈکیت گینگ کو بھی گرفتار کیا۔
رپورٹ کے مطابق دورانِ پٹرولنگ 13 اشتہاری ملزمان، 5 عدالتی مفروران اور 77 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران 21 مشکوک گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا، 37 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جبکہ ون ویلرز اور پتنگ بازی میں ملوث 24 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
کمیونٹی پولیسنگ کے تحت مختلف مقامات پر 77 سے زائد افراد کو ریسکیو کرکے بروقت مدد فراہم کی گئی، ایس پی ڈولفن کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پٹرولنگ کا سلسلہ مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔
