(لاہور نیوز) لاہور میں رواں سال قتل اور اقدام قتل کے واقعات کے 525 مقدمات درج ہوئے، پولیس ریکارڈ کے مطابق شہر بھر میں قتل کے 194 جبکہ اقدام قتل کے 331 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق قتل کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 46 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن میں 45 جبکہ صدر ڈویژن میں قتل کے 42 مقدمات درج ہوئے جبکہ سٹی ڈویژن میں قتل کے 28 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 24 مقدمات رپورٹ ہوئےسول لائنز ڈویژن میں رواں سال قتل کی 9 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
اقدام قتل کے مقدمات میں کینٹ ڈویژن 94 مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں اقدام قتل کے 62 جبکہ صدر ڈویژن میں 60 مقدمات درج ہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق سٹی ڈویژن میں اقدام قتل کے 54 جبکہ اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 41 مقدمات رپورٹ ہوئے۔ سول لائنز ڈویژن میں رواں سال اقدام قتل کے 20 مقدمات درج کیے گئے۔
