اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بچے جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جاں بحق جبکہ والدین تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل ہیں۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ ہربنس پورہ میں پیش آیا، میاں بیوی اور ان کے دو بچوں نے گزشتہ رات کا بچا ہوا سالن کھایا، جس کے کچھ دیر بعد چاروں کی حالت بگڑ گئی۔

دوسری جانب ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع ملنے پر پہنچ کر متاثرہ افراد کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں بچے دم توڑ گئے۔

حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کی شناخت قدیر اور عاصمہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب واقعے کی اطلاع پر کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، فرانزک ٹیم نے کھانے کے نمونے اور دیگر شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں جب کہ فوڈ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

فرانزک ماہرین کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں چھپکلی گرنے کے باعث وہ زہریلا ہوا۔مزید برآں  اصل وجہ فرانزک اور دیگر تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آئے گی، پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے