13 Sep 2026
(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے مناواں میں لین دین کے معاملے پر تلخ کلامی کے دوران چاقو کے وار سے ایک شخص قتل ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 46 سالہ غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے دونوں افراد کے درمیان لین دین پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے دوران ملزم صابر نے چاقو کے وار کئے، جس کے باعث غلام شبیر جاں بحق ہو گیا تاہم واردات کے بعد ملزم صابر موقع سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔
