اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف آج جنرل ہولڈ اپ، اہم شاہراہوں پر بائیکس کا داخلہ ممنوع

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار خبردار، آج شہر بھر میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے خلاف جنرل ہولڈ اپ کیا جائے گا۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح کیا ہے کہ بغیر ہیلمٹ کوئی موٹرسائیکل شہر میں داخل نہیں ہوگی۔

مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ اور مین بلیوارڈ روڈ پر بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو چلنے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ سی ٹی او لاہور نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو شہر کے تمام داخلی راستوں پر خصوصی ٹیمیں تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق رواں سال لاہور میں 139 مہلک حادثات میں موٹرسائیکلسٹ جان گنوا چکے ہیں، جبکہ سر پر لگنے والی چوٹیں حادثات میں اموات کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ سخت انفورسمنٹ کا مقصد ریونیو جنریٹ کرنا نہیں بلکہ شہریوں کی زندگیاں بچانا ہے۔ جان لیوا حادثات میں 71 فیصد موٹرسائیکل سوار شامل ہیں، اس لیے شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانا ہوگا۔

لاہور میں 82 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ وہیکلز میں 61 لاکھ سے زائد موٹرسائیکلیں شامل ہیں، جو حادثات میں بھی سرفہرست ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ انفورسمنٹ مہم کے نتیجے میں ہیڈ ٹراما کے واقعات میں 40 فیصد کمی آئی ہے، تاہم مزید کمی لانا ضروری ہے۔

سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہیلمٹ چالان کے ڈر سے نہیں بلکہ اپنی حفاظت کے لیے پہنیں۔ ان کے مطابق ہیلمٹ اور لین لائن ڈسپلن محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ "ہیلمٹ آپ کی ڈھال ہے"، چند لمحوں کی احتیاط پوری زندگی کو محفوظ بنا سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے