13 Sep 2026
(لاہور نیوز) ٹک ٹاک پر ہونے والی دوستی مبینہ زیادتی اور تشدد کے واقعہ میں بدل گئی، کوٹ لکھپت پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم شہریار کی ردا نامی خاتون سے ٹک ٹاک پر دوستی ہوئی تھی۔ شہریار نے خاتون کو رات گئے ملتان چونگی سے مدینہ ٹاؤن واقع اپنے گھر بلایا۔
پولیس کے مطابق شہریار کسی بہانے سے گھر سے باہر چلا گیا، اس دوران گھر میں موجود ملزم سہیل نے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس پر مبینہ تشدد بھی کیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد ملزم سہیل موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم شہریار کو گرفتار کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق مبینہ زیادتی میں ملوث دوسرے ملزم سہیل کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔
