اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بادامی باغ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، ملزمان فرار

13 Sep 2026
13 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہری جاں بحق ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق واقعہ بادامی باغ کے محلہ پشے خان چوک میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے آتے ہی فائرنگ کر دی جس کی زد میں آکر ایک شہری موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

دوسری جانب اطلاع ملنے پر پولیس  اور فرانزک ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان شہری کو قتل کرنے  کے بعد خوف وہراس پھیلاتے ہوئے واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول کی لاش تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کردی ہے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ تھا یا وجہ کچھ اور، تحقیقات کا آغاز کر دیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے