11 Sep 2026
(ویب ڈیسک)پیراگلائیڈر اور معروف غوطہ خور آصف محمودچترال میں جاں بحق ہوگئے۔
اہلخانہ کی جانب سے آصف محمود کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔اہلخانہ کے مطابق آصف محمود بونی میں پیرا گلائیڈنگ کرتے ہوئے گزشتہ روز حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ خراب موسم کے باعث حادثہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے میں پیش آیا تھا، آصف محمود کی لاش کی تلاش گزشتہ روز سے جاری تھی جو آج مل گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق آصف محمود کا تعلق خان پور کے علاقے سورج گلی سے تھا۔
