’’صائم کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا‘‘ ناصر حسین اوپنر کوایجبسٹن ٹیسٹ کھلانے پر شدید برہم
(ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز میں سی پی ایل کھیلنے والےصائم ایوب کو ایجبسٹن ٹیسٹ کھلانے پر سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔
ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں’صفر‘ پر آؤٹ ہونے والے صائم ایوب سے متعلق ناصر حسین نے کہا سچائی یہ ہے کہ صائم کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا، وہ سی پی ایل سے آئے، کچھ عرصے سے فرسٹ کلاس میچ بھی نہیں کھیلا، یہ کون سوچ سکتاہے کہ کسی کو دوسری کنڈیشنز سے بلایا جائے اور وہ ان کنڈیشنز میں کھیل سکتا ہے۔
ناصر حسین کا کہنا تھا کہ دوسرے فارمیٹ سے آکر کوئی کیسے ڈیوک بال، رابنسن اور انگلینڈ اٹیک کا مقابلہ کرسکتا ہے، یہ ٹیسٹ کرکٹ کو عزت اور اہمیت نہ دینا ہے، ٹیسٹ کرکٹ تمام فارمیٹ میں سے مشکل ہے، انگلینڈ میں ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرنا چیلنج ہے۔
سابق انگلش کپتان نے مزید کہا کہ آپ دنیا کے ایک حصے سے کھلاڑی کو بلا لیتے ہیں اور کہتے ہیں گڈ لک، ماضی میں وریندر سہواگ کو بھی یہاں بلایا گیا تھا، یاد ہوگا انہوں نے بھی پیئر لیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ سہواگ صائم ایوب سے زیادہ تجربہ کار کھلاڑی تھے ، صائم انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں کوئی رن نہ بنا سکے۔
