اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: کانسٹیبل سمیت سب انسپکٹرز کیخلاف 8 ماہ میں 40 مقدمات درج

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سال 2026ء کے پہلے 8 ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے خلاف 40 مقدمات درج کیے گئے، جن میں کانسٹیبل سے لے کر سب انسپکٹر تک 76 اہلکار نامزد ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق درج مقدمات میں 7 سب انسپکٹر، 22 اسسٹنٹ سب انسپکٹر جبکہ 47 ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں۔

ان اہلکاروں کے خلاف مقدمات مالی کرپشن، ناقص تفتیش اور اختیارات سے تجاوز کرنے پر درج کیے گئے جبکہ سائلین کو ہراساں کرنے اور مختلف جرائم میں ملوث ہونے کے الزامات پر بھی مقدمات کا اندراج ہوا۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کے خلاف 9، صدر ڈویژن میں 8، سٹی ڈویژن میں اور کینٹ ڈویژن میں 6 مقدمات درج ہوئے ہیں جبکہ سول لائنز اور اقبال ٹاؤن ڈویژن میں پولیس کیخلاف 5، 5 مقدمات درج کیے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے