اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب میں آج سے مون سون بارشوں کا آخری اسپیل شروع، پی ڈی ایم اے کا الرٹ

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(لاہور نیوز) ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا نواں اور آخری اسپیل آج سے شروع ہوگا، جو 17 ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے،اس دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

آج سے 17 ستمبر تک راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ اور اٹک میں بارش کا امکان ہے، جبکہ 14 سے 17 ستمبر کے دوران لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، نارووال، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، گجرات، وزیرآباد، حافظ آباد، قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب اور سرگودھا میں بھی بارش متوقع ہے۔

خوشاب، میانوالی، نورپور تھل، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، لیہ، بھکر، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور گردونواح میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جبکہ راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ برساتی نالوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک کو بھی پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، بوسیدہ اور کچے مکانات میں رہائش اختیار نہ کریں اور آندھی، طوفان یا شدید بارش کی صورت میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

شہریوں کو آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ بچوں کو نشیبی علاقوں میں کھڑے پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب جانے سے روکنے اور گرج چمک یا طوفانی موسم میں کھلے آسمان تلے نہ جانے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے