اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے: حافظ نعیم الرحمان

12 Sep 2026
12 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 20 ستمبر کو ہم حکومت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔

 

وفاقی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ غریب عوام کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے، حکومت پٹرولیم لیوی کے نام پر عوام سے بھتہ وصول کر رہی ہے، پٹرولیم لیوی کو ختم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ظالم حکمرانوں نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے، پنجاب کے وزیراعلیٰ نے بھتہ ٹیکس سے 11 ارب روپے کا جہاز خریدا، قوم کو بے وقوف بنانے کے لیے چند پراجیکٹس دکھائے جاتے ہیں، جبکہ بنیادی مسائل حل نہیں کیے جا رہے۔

حافظ نعیم الرح نے کہا کہ نویں جماعت کے امتحانات میں 52 فیصد بچے اور بچیاں فیل ہوگئے، تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے، پنجاب حکومت نے 11 ہزار سکول بیچ دیے، جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں نے زراعت کو بھی تباہ کردیا ہے، سوال یہ ہے کہ عوام کب تک حکمرانوں کا ہر ظلم سہتے رہیں گے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا  کہ جماعت اسلامی کے دھرنوں کو آج 28واں دن ہے، 20 ستمبر کو تاریخی مارچ کرتے ہوئے اسلام آباد میں داخل ہوں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے