اپ ڈیٹس
  • 242.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تعمیراتی منصوبوں میں دھول اور مٹی کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات سخت

11 Sep 2026
11 Sep 2026

(ویب ڈیسک) لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تعمیراتی منصوبوں میں دھول اور مٹی کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات سخت کر دیئے گئے۔

ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کی جانب سے ڈسٹ پولیوشن کنٹرول کے حوالے سے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں جس میں واضح کیا گیا ہے کہ تعمیراتی منصوبوں میں ڈسٹ کنٹرول کے مقررہ ایس او پیز پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹریکٹرز کے خلاف جرمانے عائد کئے جائیں گے، جبکہ تعمیراتی سائٹس سے دھول اور مٹی کے سڑکوں یا آبادیوں تک پھیلاؤ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تعمیراتی مقامات پر مسٹ سپرنکلر سسٹم کی تنصیب بھی لازم قرار دی گئی ہے تاکہ گردوغبار کو کنٹرول کیا جا سکے، اس کے علاوہ تعمیراتی سائٹس کے گرد کم از کم 10 فٹ بلند پردہ لگانا ضروری ہو گا، جبکہ مٹی اور ملبہ لے جانے والی گاڑیوں کو کم رفتار سے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ماحولیاتی حکام  نے خبردار کیا ہے کہ ڈسٹ کنٹرول کے ضوابط پر عمل نہ کرنے والے منصوبوں اور کنٹریکٹرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے