10 Sep 2026
(لاہور نیوز) پنجاب میں سکول ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کی سمری منظور کر لی گئی۔
وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ ایس ٹی آئیز رواں ہفتے سکولوں میں رپورٹ کریں گے،ٹیچر انٹرنز کی بھرتی کا مقصد سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنا ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کے مطابق سکول ٹیچر انٹرنز کو عارضی بنیادوں پر تدریسی خدمات کے لیے رکھا جارہا ہے،ایس ٹی آئیز پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈری سطح پر تدریس کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیچر انٹرنز پروگرام کا مقصد اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے ساتھ نوجوانوں کو تدریسی تجربہ فراہم کرنا بھی ہے۔
