10 Sep 2026
(لاہور نیوز) ایم ڈی کیٹ امتحان 20 ستمبر بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا۔
امتحانی سنٹر پر کیمروں تک رسائی کیلئے مرکزی مانیٹرنگ یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی جانب سے منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔
15 شہروں میں قائم ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی کیمروں کے ذریعے نگرانی ہو گی جبکہ لاہور، گجرات، ملتان اور ساہیوال سمیت دیگر اضلاع میں امتحانی مراکز قائم ہوں گے۔
