اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

میٹرک کے بعد 91 فیصد طلبہ ڈراپ آؤٹ، گیارہویں جماعت تک نہ پہنچ سکے

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں میٹرک کے بعد طلبہ کے ڈراپ آؤٹ کی شرح نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم 6 لاکھ 28 ہزار 836 طلبا و طالبات میں سے گیارہویں جماعت میں صرف 56 ہزار 549 طلبہ و طالبات داخل ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دسویں سے گیارہویں جماعت میں منتقلی کے دوران 5 لاکھ 72 ہزار سے زائد طلبا وطالبات تعلیمی نظام سے غائب ہوگئے، جبکہ میٹرک کے بعد طلبہ کی تعداد میں تقریباً 91 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق دسویں جماعت میں 2 لاکھ 82 ہزار 76 طلبا اور 3 لاکھ 46 ہزار 746 طالبات زیرِ تعلیم تھیں۔

گیارہویں جماعت میں داخل ہونے والوں میں صرف 18 ہزار 139 طلبا جبکہ 38 ہزار 410 طالبات شامل ہیں۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کی رپورٹ کے مطابق دسویں جماعت کے بعد ہر 10 میں سے تقریباً 9 طلبہ گیارہویں جماعت تک نہیں پہنچ پاتے۔

میٹرک کے بعد 91 فیصد ڈراپ آؤٹ نے پنجاب کے تعلیمی نظام اور طلبہ کے مستقبل پر بڑا سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے