اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

11 ماہ سے وظائف بند، لاہور میں خواجہ سراؤں کا واحد سکول انتظامی بحران کا شکار

04 Sep 2026
04 Sep 2026

(لاہور نیوز) دو سرکاری اداروں کے درمیان معاملات طے نہ ہونے کے باعث لاہور میں قائم خواجہ سراؤں کا واحد سکول گزشتہ ایک سال سے انتظامی بحران کا شکار ہے۔

سکول کے طلبہ کو 11 ماہ سے وظائف نہیں مل سکے، جس کے باعث خواجہ سرا طلبہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ سکول میں تعینات واحد ٹیچر کا بھی تبادلہ کردیا گیا، جس سے تدریسی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

سی ای ڈی کی جانب سے خواجہ سراؤں کا سکول لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم سکول لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیے جانے کے باوجود فنڈز جاری نہ ہوسکے۔

فنڈز کی عدم دستیابی اور وظائف کی ادائیگی نہ ہونے پر خواجہ سرا سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے حکومت سے 11 ماہ کے واجب الادا وظائف فوری جاری کرنے اور سکول کے انتظامی معاملات حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ڈی او لٹریسی کا کہنا ہے کہ سکول میں تعینات ٹیچر کا دوبارہ تبادلہ کروا لیا گیا ہے، جبکہ پیر سے خواجہ سراؤں کے سکول میں دوبارہ کلاسز شروع ہوجائیں گی۔

ڈی او لٹریسی کے مطابق سکول کے انتظامی معاملات حل کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کو فنڈز جاری کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے