اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا فیصلہ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب صاف پانی اتھارٹی کے ہیڈ آفس میں اہم اجلاس ہوا، جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ذوالفقار احمد بھون نے کی، اجلاس میں کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس نے شرکت کی۔

اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے کام کا جائزہ لیا گیا، سی ای او ذوالفقار احمد بھون  نے متعلقہ کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کو بحالی کا کام تیز کرنے اور مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ذوالفقار احمد بھون  نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک پنجاب بھر کے تمام 736 غیر فعال واٹر فلٹریشن پلانٹس بحال کر دیئے جائیں گے، بحال کئے جانے والے تمام فلٹریشن پلانٹس کی GPS تصاویر لازمی شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

اجلاس میں مزید نئے تعمیر ہونے والے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے ڈیزائن پر بھی مشاورت کی گئی، اس موقع پر سی ای او نے کہا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹس کو سولر پاور بیک اپ سے منسلک کیا جائے گا، جس سے ان کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں کمی آئے گی۔

سی ای او ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے جامع پلان مرتب کیا گیا ہے، جس کے تحت صوبے میں صاف اور معیاری پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات تیز کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے