اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ستھرا پنجاب پروگرام کی کارکردگی جانچنے کیلئے خفیہ سروے کا فیصلہ

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) ستھرا پنجاب پروگرام اور مثالی گاؤں منصوبوں کی کارکردگی جانچنے کیلئے خفیہ سروے کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق طے شدہ اہداف پر عملدرآمد اور منصوبوں کی زمینی صورتحال جانچنے کیلئے خفیہ مانیٹرنگ کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا، جبکہ منصوبوں میں کسی بھی قسم کی کرپشن یا بے ضابطگی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صفائی کے عمل میں ناقص کارکردگی، غفلت یا سرکاری وسائل کے غلط استعمال کی شکایات پر سخت کارروائی کی جائے گی، ستھرا پنجاب پروگرام میں غفلت یا کرپشن کی شکایت کو ناقابلِ معافی تصور کیا جائے گا۔

خفیہ سروے کیلئے وزیراعلیٰ انسپیکشن ٹیم اور دیگر متعلقہ ذرائع کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، سروے کے ذریعے صفائی کے معیار، فیلڈ میں جاری سرگرمیوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب ستھرا پنجاب پروگرام کی روزانہ کی بنیاد پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت صفائی آپریشن، فیلڈ سرگرمیوں اور منصوبوں پر پیشرفت کا روزانہ جائزہ لیا جائے گا۔

حکومت نے متعلقہ اداروں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے