اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی ڈیپ بورڈ کا 79واں اجلاس، مختلف ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت آئی ڈیپ بورڈ کا 79واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹرانسپورٹ، کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو)، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے بطور ممبران شرکت کی۔

اجلاس میں سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن (ر) شاہ میر  نے صوبائی وزیر اور بورڈ ممبران کو مختلف ایجنڈا آئٹمز پر بریفنگ دی، اجلاس کے دوران فلم سٹی میں مختلف پورشنز کی تعمیر کی منظوری دی گئی، جبکہ جنرل ہسپتال لیہ میں ڈاکٹروں کی رہائش گاہوں کی تعمیر کیلئے آئی ڈیپ کو عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی۔

بورڈ نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کیلئے سٹیریوٹیکٹک ریڈیو سرجری، لینئر ایکسیلیریٹر ملٹی انرجی اور لینئر ایکسیلیریٹر سنگل انرجی مشینوں کی خریداری کیلئے کم ترین بولی دینے والی فرم کی منظوری بھی دی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ پنجاب میں تعمیراتی اور ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جا رہا ہے، عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل حکومت کی اولین ترجیح ہے، ترقیاتی منصوبوں میں معیار، شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پنجاب میں جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی کیلئے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے۔

صوبائی وزیر  نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی منصوبوں میں معیار برقرار رکھنے اور انہیں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے