(ویب ڈیسک) بسنت کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے جمعرات کو اہم اجلاس طلب کر لیا گیا۔
اجلاس میں پتنگ مینوفیکچررز کے بعد کائٹ ٹریڈرز اور ریٹیلرز کے لائسنس کے اجرا سمیت دیگر انتظامی امور پر مشاورت کی جائے گی، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ستھرا پنجاب، والڈ سٹی، ٹریفک پولیس، لیسکو، ریسکیو سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کائٹ ٹریڈرز، ریٹیلرز اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے لائسنس کے اجرا، دیگر اضلاع سے پتنگ اور ڈور کی ترسیل، بلڈنگ سیفٹی اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں گزشتہ محفوظ بسنت کے کامیاب تجربے کی روشنی میں آئندہ کے انتظامات کئے جائیں گے، سیفٹی راڈز، فری ٹرانسپورٹ اور دیگر انتظامات پر مشتمل ابتدائی پلان بھی پیش کیا جائے گا، کائٹ ٹریڈرز، ریٹیلرز اور متعلقہ ایسوسی ایشنز کے لائسنس کے اجرا کی تاریخ بھی اجلاس میں طے کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2025 کے تحت پتنگ بازی اور انتظامات کئے جائیں گے، جبکہ ڈور اور پتنگ کے مقررہ سائز پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔
