اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

الیکٹروبس منصوبے میں توسیع، 91 تحصیلوں کیلئے 1500 بسیں مختص،جنوری میں سروس شروع

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں الیکٹروبس سروس کا دائرہ کار تحصیل کی سطح تک بڑھانے کی منظوری دے دی۔

پنجاب کی 91 تحصیلوں میں جنوری 2027 سے 1500 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی، جبکہ ہر تحصیل کے لیے مخصوص الیکٹروبس ڈپو بھی قائم کیے جائیں گے۔

تحصیل سطح پر الیکٹروبس سروس کا پہلا بیچ جنوری 2027 میں لاہور پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے مختلف اضلاع میں مزید الیکٹروبسوں کی فراہمی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ جون 2027 تک پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 3 ہزار الیکٹروبسیں چلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ستمبر تک سروس کا پہلا فیز مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

منصوبے کے تحت ملتان کی 9 تحصیلوں میں 169، ساہیوال کی 4 تحصیلوں میں 87، بہاولپور کی 11 تحصیلوں میں 215، ڈی جی خان کی 10 تحصیلوں میں 63، فیصل آباد کی 12 تحصیلوں میں 202 اور سرگودھا کی 14 تحصیلوں میں 198 الیکٹروبسیں چلائی جائیں گی۔

گوجرانوالہ کی 7 تحصیلوں کے لیے 125، گجرات کی 8 تحصیلوں کے لیے 122 اور راولپنڈی کی 16 تحصیلوں کے لیے 219 الیکٹروبسیں مختص کی گئی ہیں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں 612 الیکٹروبسیں پہلے ہی آپریشنل ہیں جن سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ ملتان سمیت دیگر اضلاع میں مزید 192 الیکٹروبسیں چند روز میں فنکشنل ہونے کا امکان ہے۔

سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد، لاہور، مظفرگڑھ، راولپنڈی، جھنگ، بہاولپور، رحیم یار خان اور اٹک سمیت متعدد اضلاع کو مزید الیکٹروبسیں فراہم کی جائیں گی۔ بھکر، حافظ آباد، خانیوال، چنیوٹ، لیہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، مری، گجرات، شیخوپورہ، منڈی بہاؤالدین، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ صاحب، نارووال، گوجرانوالہ اور ملتان میں بھی اضافی بسیں چلائی جائیں گی۔

دوسری جانب فیصل آباد اور گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم پر پیش رفت تیزی سے جاری ہے، جبکہ لاہور میٹروبس سروس کے 25 اسٹیشنز کی تعمیر و بحالی کے منصوبے بھی زیر تکمیل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے