اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایجبسٹن ٹیسٹ میں پاکستان کیساتھ مقابلہ آسان نہیں ہوگا: کپتان انگلینڈ ٹیم جو روٹ

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ کا مقابلہ آسان نہیں ہوگا۔

برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے ٹھیک ایک دن پہلے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے کہا کہ تمام توجہ کا محور اگلے پانچ دن ہونگے، جہاں ہم بڑا اسکور بنا کر اچھی کرکٹ کھیلنے کی خواہش کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایجبسٹن میں نیا میدان نئی گیند اور نیا میچ ہوگا۔

جو روٹ، جنہوں نے 168 ٹیسٹ میچوں میں 50.03 کی اوسط سے 14 ہزار 208 رنز 41 سنچریوں کی مدد سے بنا رکھے ہیں، نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ پاکستان ایک کمزور اور آسان ٹیم ہے۔

دائیں ہاتھ کے بیٹر کہتے ہیں کہ بہت آسان ہے کہ آپ کسی کو بہت خراب اور کسی کو بہت اچھا کہہ دو۔ جو روٹ کہتے ہیں کہ کھیل میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، پاکستان ٹیم کے خلاف برتری حاصل ہے، لیکن ان کے پاس مقابلے کے لیے اچھی ٹیم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محمد عباس نے لارڈز پر 5 آؤٹ کیے۔ سعود شکیل نے 97 رنز بنائے، ان کے سکواڈ میں چند تبدیلیاں ہوئی ہیں، لیکن ایسا کہنا کہ ایجبسٹن میں انگلینڈ کو ایک آسان مقابلہ ملے گا، ایسا ہر گز نہیں ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز میں انگلینڈ ٹیم کو پہلے ہی 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ کل سے ایجبسٹن میں شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے