اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نشرہ سندھو نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں سفیان مقیم کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا

09 Sep 2026
09 Sep 2026

(ویب ڈیسک) اپنی شاندار بولنگ سے پاکستان کو ٹی 20 ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والی نشرہ سندھو نے پاکستان کیلئے نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

دبئی میں کھیلے جا رہے ویمنز ایشیا کپ کے اہم میچ میں ہانگ کانگ کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا، اس جیت کا سہرا نشرہ سندھو کے سر جاتا ہے، جنہوں  نے صرف 7 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شاندار کارکردگی کے ساتھ ہی نشرہ سندھو پاکستان کیلئے اہم اعزاز بنانے میں کامیاب ہو گئیں، وہ مینز اور ویمنز ٹی 20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے کسی ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی پہلی قومی بولر بن گئی ہیں۔

اس سے قبل مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک میچ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز سپنر سفیان مقیم کے پاس تھا، جنہوں  نے تین رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی ہوئی تھیں۔

ویمنز کرکٹ میں سب سے بہترین بولنگ کا ریکارڈ عمیمہ سہیل کے پاس تھا، جنہوں  نے 13 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں، جو اب دوسرے نمبر پر چلی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ویمنز ایشیا کپ میں ہی سری لنکا کی چماری اتاپتو  نے ہانگ کانگ کے خلاف 5 رنز دے 7 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے