اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے فلٹریشن پلانٹس کا دائرہ کار وسیع

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اگلے دو ماہ کے دوران 1886 نئے فلٹریشن پلانٹس فعال کیے جائیں گے۔ راولپنڈی ڈویژن میں 1082 جبکہ جنوبی پنجاب میں 800 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل فعال ہوں گے۔

صاف پانی اتھارٹی کی بریفنگ کے مطابق لاہور کے 650 پرانے فلٹریشن پلانٹس کے فساڈ بہتر کر دیے گئے ہیں، جبکہ اگلے سال صوبے کے دیگر اضلاع میں مزید 2 ہزار نئے فلٹریشن پلانٹس شامل کیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شمالی پنجاب میں صاف پانی کی دستیابی کیلئے متبادل اقدامات پر بھی کام جاری ہے۔

بریفنگ کے مطابق جنوبی پنجاب کے چار اضلاع میں شہریوں کو روزانہ 2500 صاف پانی کی بوتلیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں نئے فلٹریشن پلانٹس کی تکمیل سے پانی کی کمی پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ پرانے فلٹریشن پلانٹس کی بحالی اور تزئین و آرائش سے شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے فلٹریشن پلانٹس کی مانیٹرنگ اور دیکھ بھال کا نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

بلال یاسین نے ہدایت کی کہ صاف پانی کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ فلٹریشن پلانٹس کی کارکردگی، پانی کے معیار اور عوامی سہولیات کی باقاعدگی سے نگرانی یقینی بنائی جائے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش پینے کا پانی فراہم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے