08 Sep 2026
(لاہور نیوز) گوالمنڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان گلی محلوں میں کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کرکے فرار ہو جاتے تھے۔
پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمان کی شناخت نعیم اور گل فراز کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
