اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گجر پورہ میں بیوی کا قتل، شوہر ساتھیوں سمیت کراچی سے گرفتار

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) گجر پورہ کے علاقے میں گھریلو ناچاقی پر اپنی تیسری بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا مبینہ مرکزی ملزم ساتھی ملزمان سمیت کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ بشریٰ بی بی مرکزی ملزم کی تیسری بیوی تھی، جسے ملزم  نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر دیگر ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر فائرنگ کرکے قتل کیا اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

خاتون کے قتل کی واردات کا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا  نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گجر پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو کراچی سے گرفتار کیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم کے ساتھ اس کی پہلی بیوی، بیٹا اور ہم زلف بھی شامل ہیں۔

ایس پی انویسٹی گیشن سول لائن کے مطابق ملزمان کو پیشہ ورانہ مہارت اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم سے آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے کہا کہ ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں، ان کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

سید ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ خواتین کو قتل کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے