اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی آر یو کی کارروائی، چوری شدہ گاڑی برآمد

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) شہر بھر میں گاڑی چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) نے بینکرز سوسائٹی سے چوری ہونے والی گاڑی بروقت کارروائی کرتے ہوئے برآمد کر لی۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق نامعلوم ملزم گاڑی چوری کرکے فرار ہو گیا تھا، تاہم شہری ناشط کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسپانس یونٹ فوری طور پر متحرک ہوگیا۔

پی آر یو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ گاڑی کو رنگ روڈ سے راؤنڈ اپ کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔

پولیس نے برآمد ہونے والی چوری شدہ گاڑی مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ نشتر کالونی کے حوالے کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے