اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس میں 71 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس میں پروموشن بورڈ کے اجلاس کے پہلے مرحلے میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کے پہلے فیز میں 300 کیسز زیر غور آئے، ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 71 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔

ترقی پانے والوں میں لاہور کے 7، راولپنڈی کے 19، ملتان کے 8، بہاولپور کے 2 اور ڈی جی خان کے 2 افسران شامل ہیں جبکہ گوجرانوالہ کے 8، گجرات کے 3، فیصل آباد کے 11، شیخوپورہ کے 4 اور سرگودھا کے 6 سب انسپکٹرز بھی انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ کے دوسرے فیز کا اجلاس آئندہ چند روز میں ہوگا، جس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لیے 300 سے زائد مزید کیسز زیر غور آئیں گے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور انہیں پاکستانیوں کی بے لوث خدمت اور بے خوف حفاظت کرنے کی ہدایت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے