اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

لاہور کے 19 بڑے ہسپتال فائر سیفٹی کے سنگین چیلنج سے دوچار

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے 19 بڑے ہسپتال فائر سیفٹی کے سنگین چیلنج سے دوچار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے بڑے ہسپتالوں میں مجموعی طور پر 65 فائر ہائیڈرنٹس درکار ہیں، تاہم اب تک صرف 29 فائر ہائیڈرنٹس نصب کئے جا سکے ہیں، جبکہ متعدد طبی مراکز میں فائر سیفٹی کا نظام نامکمل ہے، مریضوں، لواحقین اور طبی عملے کے تحفظ کیلئے درکار فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب تاحال مکمل نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق جناح ہسپتال، سروسز ہسپتال اور جنرل ہسپتال سمیت لاہور کے 19 بڑے طبی مراکز میں فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کا کام تاحال مکمل نہیں ہو سکا، اسی طرح غازی آباد، سمن آباد اور قلعہ گجر سنگھ کے ہسپتال بھی مکمل فائر سیفٹی آلات سے محروم ہیں۔

ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کی عدم تکمیل کے باعث کسی بھی ممکنہ آتشزدگی کی صورت میں مریضوں اور طبی عملے کی بروقت اور محفوظ منتقلی ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔

متعلقہ اداروں کی جانب سے ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات مکمل کرنے اور درکار فائر ہائیڈرنٹس کی تنصیب کو یقینی بنانا ضروری قرار دیا جا رہا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے