اپ ڈیٹس
  • 249.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.35 قیمت فروخت : 41.41
  • یورو قیمت خرید: 322.65 قیمت فروخت : 323.23
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.83 قیمت فروخت : 376.50
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.14 قیمت فروخت : 200.50
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.81 قیمت فروخت : 201.17
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.86 قیمت فروخت : 74.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ، حاملہ خواتین سمیت 70 افراد محفوظ مقام پر منتقل

01 Sep 2026
01 Sep 2026

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی، ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، آگ گائنی وارڈ کی چھت میں نصب وائرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، جس کے بعد وارڈ میں دھواں بھر گیا۔

آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ گائنی وارڈ میں موجود حاملہ خواتین سمیت 70 افراد کو بحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران دھویں کے باعث ایک سکیورٹی گارڈ کی حالت خراب ہوگئی، جسے جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کرکے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق گارڈ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ پر بروقت قابو پالیا گیا اور واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے