اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.27 قیمت فروخت : 41.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.40 قیمت فروخت : 277.90
  • یورو قیمت خرید: 323.12 قیمت فروخت : 323.70
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.99 قیمت فروخت : 377.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.76 قیمت فروخت : 200.12
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.28 قیمت فروخت : 200.65
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.88 قیمت فروخت : 74.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.53 قیمت فروخت : 75.67
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.29 قیمت فروخت : 904.92
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کی اختتامی تقریب، طلبہ میں اسناد تقسیم

03 Sep 2026
03 Sep 2026

(لاہور نیوز) سنٹرل پولیس آفس میں پنجاب پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 14ویں بیچ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، آئی جی پنجاب عبدالکریم اور سینئر پولیس افسران نے انٹرن شپ مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ انٹرن شپ کے دوران حاصل ہونے والا عملی تجربہ طلبا و طالبات کی کیرئیر ڈویلپمنٹ میں معاون ثابت ہوگا۔ تعلیم و تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے طلبا و طالبات کو پولیس انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے 38 جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے 27 طلبا و طالبات نے انٹرن شپ پروگرام میں حصہ لیا۔ طلبا و طالبات کو پانچ گروپس میں تقسیم کرکے پنجاب پولیس کی مختلف برانچز میں پانچ ہفتوں کے لیے اٹیچ کیا گیا۔

انٹرن شپ کے دوران طلبا و طالبات نے سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، سیف سٹیز اتھارٹی، انویسٹی گیشن اور آئی ٹی برانچز میں عملی تجربہ حاصل کیا۔ انٹرنز نے انٹرن شپ کے دوران حاصل کیے گئے تجربات پر مبنی پریزنٹیشن رپورٹس بھی پیش کیں۔

طلبا و طالبات نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پولیس ورکنگ اور فیلڈ چیلنجز کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا، جس پر وہ آئی جی پنجاب کے شکر گزار ہیں۔

تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ عاصم گلزار، ڈی آئی جی ٹریننگ منیر احمد ضیاء راؤ، ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی انعام وحید، اے آئی جی ٹریننگ اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کی ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس ڈاکٹر فوزیہ شاہین، کوآرڈینیٹر فرانزک کیمسٹری ڈاکٹر صدرہ فرید اور پنجاب یونیورسٹی کی ریسرچ آفیسر روحمہ شہزاد بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے