اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شوکت خانم چوک سے ایل ڈی اے مین بلیوارڈ تک ٹریفک جام، شہری پریشان

08 Sep 2026
08 Sep 2026

(لاہور نیوز) شوکت خانم چوک سے ایل ڈی اے مین بلیوارڈ پر صبح کے مصروف ترین اوقات میں ٹریفک کا شدید دباؤ پیدا ہو گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مین روڈ پر ٹریفک بمپر ٹو بمپر ہونے کے باعث گاڑیوں کی روانی بری طرح متاثر ہوئی، ٹریفک جام کی بڑی وجہ ایل ڈی اے مین بلیوارڈ پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کا ٹرک خراب ہونا بتایا گیا ہے۔

سڑک پر خراب کھڑا ٹرک کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ ہٹایا جا سکا اور نہ ہی اس کی مرمت کی گئی، جس کے باعث ٹریفک کی روانی میں بڑا خلل پیدا ہو گیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

شدید ٹریفک جام کے باوجود موقع پر ٹریفک وارڈنز کی عدم موجودگی کے باعث صورتحال مزید خراب ہو گئی، خراب ٹرک کو بروقت سڑک سے نہ ہٹانے اور مؤثر ٹریفک مینجمنٹ نہ ہونے پر شہریوں کو گھنٹوں اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

صبح کے مصروف اوقات میں ایل ڈی اے مین بلیوارڈ پر ٹریفک کا نظام درہم برہم رہا، جبکہ سڑک پر ہارنوں کا شور اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں شہریوں کی مشکلات میں اضافے کا باعث بنیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے