اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی: عظمیٰ بخاری

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز کے بیان کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ معرکہ حق میں پاکستان کو عظیم کامیابی ملی، ہماری بہادر مسلح افواج  نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، مریم نواز نے کہا امن و امان قائم کرنا صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے سوال کیا کہ مریم نواز کے بیان سے پختونوں کی توہین کیسے ہوگئی؟ پختونوں کی توہین تب ہوتی ہے جب انہیں تعلیم نہیں ملتی۔

انہوں نے کہا کہ کیا پختونوں کی توہین تب نہیں ہوتی جب صحت کی سہولیات نہیں ملتیں؟ کیا پختونوں کی توہین تب نہیں ہوتی جب صوبہ تباہ حالی کا شکار ہو؟

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے سہیل آفریدی دندناتے پھر رہے ہیں، خیبرپختونخوا کے وسائل انتشاری سیاست کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہے، خیبرپختونخوا حکومت دہشتگردی کے خلاف اقدامات نہیں کر رہی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز خیبرپختونخوا میں بھی امن کی خواہاں ہیں، سہیل آفریدی کس حیثیت سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں؟ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی بطور وزیراعلیٰ کتنا عرصہ اپنے صوبے میں رہے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے