07 Sep 2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی کی شدت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ رات کے اوقات میں بھی درجہ حرارت میں کمی کے باعث شہریوں کو گرمی کی شدت پہلے کی نسبت کم محسوس ہونے لگی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
موسمی صورتحال کے مطابق لاہور میں تاحال بارش کے کوئی امکانات نہیں ہیں، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
