07 Sep 2026
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال مٰیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے، جسے طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
