اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 483.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.29 قیمت فروخت : 41.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.30 قیمت فروخت : 277.80
  • یورو قیمت خرید: 322.33 قیمت فروخت : 322.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.20 قیمت فروخت : 375.88
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.88 قیمت فروخت : 200.24
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.07 قیمت فروخت : 201.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.77 قیمت فروخت : 1.78
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.85 قیمت فروخت : 73.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

07 Sep 2026
07 Sep 2026

(لاہور نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دھرنے اپنی ذات نہیں، عوامی حقوق کے لیے دے رہے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان  کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے لیے دھرنے دے رہی ہے، انہوں نے کہا ہمیں دھرنوں کا شوق نہیں، حکومت عوام کے ساتھ جو زیادتیاں کر رہی ہے، اسی کے خلاف ہم سڑکوں پر نکلے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج فیصل آباد ڈویژن سے بڑی تعداد میں عوام دھرنے میں شریک ہے، جماعت اسلامی نے کبھی دھرنے کو مقصد نہیں بنایا، ہم عوام کو ریلیف دلانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کسانوں، طلبہ اور مزدوروں سے حکومت غنڈہ ٹیکس لے رہی ہے، ہمارا مطالبہ واضح ہے کہ پٹرولیم لیوی کے نام پر بھتہ ختم کیا جائے، حکومتی ٹیم منصورہ آئی تو ہم نے واضح کردیا تھا کہ دھرنے جاری رہیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ غریب عوام پر ٹیکس لگانے کے بجائے اشرافیہ پر ٹیکس عائد کیا جائے، لگژری گاڑیوں پر ٹیکس لگایا جائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے پاکستانی آئین کے خلاف کام کیا ہے، ملک میں سودی نظام نافذ کر رکھا ہے، سود کا خاتمہ ہونا چاہیے، حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت ایک فیصد سود کم کرے تو قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 8 ہزار ارب روپے سے زائد رقم قرضوں کی اصل ادائیگی کے بجائے سود کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے، حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں پر نظرثانی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دینا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے